شہری نقدی و موبائل سے محروم

شہری نقدی و موبائل سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازی کے واقعات میں شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کرنے پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 صدر پولیس کو فرید احمد نے بتایا کہ وہ سکندری نالہ کے قریب موجود تھا کہ ایک شخص آیا اور باتوں میں لگا کر نوسربازی کے ذریعے 43 ہزار روپے لے کر فرار ہوگیا۔ دریں اثنا بستی ملوک پولیس کو سعید نے بتایا کہ ایک نوسرباز اس کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکلوا کر لے گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں