اغواء کے متعدد واقعات،ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اغواء کے متعدد واقعات،ملزمان  کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں اغوا کے واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو نسیم بی بی نے درخواست دی کہ ان کی بیٹی کو ملزمان اغوا کرکے لے گئے ۔

ڈی ایچ اے پولیس کو نسرین بی بی نے بتایا کہ ان کی دو بیٹیاں ایک کوٹھی پر کام کرتی تھیں، جن میں سے ایک واپس نہ آئی۔ دوسری بیٹی کے مطابق وہ کسی دوسری کوٹھی جانے کا کہہ کر گئی تھی تاہم بعد ازاں اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔ الپہ پولیس کو شہری نے اطلاع دی کہ اس کا بھائی دلاور گھر سے باہر گیا مگر واپس نہیں آیا۔ سیتل ماڑی کے علاقے میں نواز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر آیا تو اس کی بیوی سدو مائی موجود نہ تھی اور اس کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں