زکریا یونیورسٹی میں پاک قطر گروپ کی ریکروٹمنٹ ڈرائیو مکمل
ملتان (خصوصی رپورٹر) کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اسکول آف اکنامکس کے اشتراک سے پاک قطر گروپ کی ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا کامیاب انعقاد کیا۔ ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں 150 سے زائد طلبہ و طالبا ت نے شرکت کی جن میں سے 72 امیدوار انٹرویو کے مرحلے میں کامیاب قرار پائے ۔
پاک قطر گروپ کی جانب سے ریجنل ہیڈ راشد ریاض اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے بھرتی کے مختلف مراحل مکمل کرائے ۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ، ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس و فوکل پرسن یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر، اور ڈاکٹر فرخ بشیر، ڈائریکٹر کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹر نے راشد ریاض اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طلبہ کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔