ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا تحصیل علی پور دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا تحصیل علی پور دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہبیوٹیفکیشن، گندم خریداری اور کسانوں کیلئے سہولیات کی بہتری پر فوری اقدامات کی ہدایت
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے تحصیل علی پور کا دورہ کیا اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن و ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شاہراہوں، چوکوں اور اہم مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں کی صفائی، خوبصورتی اور بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے گندم خریداری مرکز کا بھی دورہ کیا اور کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی اور شفاف نظام یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا کھیت، اپنا روزگار ہیلپ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا۔