پیپلز لیبر بیورو کو یونین کونسل سطح تک فعال کرنے کا اعلان
پیپلز لیبر بیورو کو یونین کونسل سطح تک فعال کرنے کا اعلان جلد ڈویژن، ضلع، تحصیل اور سٹی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے :وسیم سیال
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) سینئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر وسیم سیال نے کہا ہے کہ پیپلز لیبر بیورو کو مضبوط ونگ بنا کر دم لیں گے اور اسے یونین کونسل کی سطح تک فعال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لیے جلد ڈویژن، ضلع، تحصیل اور سٹی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدور اور غریب طبقے کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور لیبر بیورو کی مضبوطی ان کا بنیادی ہدف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹریوں، ملوں اور کارخانوں میں جا کر مزدوروں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ نامکمل تنظیموں کو فوری مکمل کیا جائے گا اور مزدوروں کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی۔