فائرنگ سے شہری زخمی چار افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان ( کرائم رپورٹر)شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
بی زیڈ پولیس کو محمد عمر نے بتایا کہ اپنے بھانہ جارہا تھا کہ ملزمان نے روک لیا اور کہا تمیں آج بھتہ نہ دینے کا مزا چکھاتے ملزمان نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔