ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنیوالے مسافر سے شراب برآمد
ملتان ( کرائم رپورٹر )بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے کسٹم سٹاف نے شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ۔
دوحا سے نجی ایئر لائن کی فلائٹ ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم سٹاف نے ساہیوال کے رہائشی مدثر کے بیگ سے دو شراب کی بوتلیں برآمد کرلی کسٹم سٹاف نے مسافر سے برآمد ہونے والی شراب ضبط کرکے تحریری کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا ہے ۔