700لٹر ملاوٹی دودھ تلف، سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری

700لٹر ملاوٹی دودھ تلف، سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری

700لٹر ملاوٹی دودھ تلف، سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری دوران ناکہ بندی گاڑی کی چیکنگ ، ملاوٹی دودھ ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیم کی شجاع آباد روڈ پر دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن، 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، سپلائر کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناکا بندی کے دوران شجاع آباد سے آنیوالی دودھ بردار گاڑی کوقاسم پور کالونی میں چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹی دودھ ملتان شہر میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکا بندی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں