واسا مون سون سے نمٹنے کیلئے متحرک سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیز

واسا مون سون سے نمٹنے کیلئے متحرک سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل تیز

ڈسپوزل سٹیشن ڈویژن کوٹاسک دیدیا گیا، دن اور رات کے اوقات میں خصوصی ٹیمیں متحرک رہیں ، ایم ڈی فیصل شوکت

ملتان (وقائع نگار خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے لیے واسا ملتان کی جانب سے مون سون سیزن سے قبل بھرپور تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر دن اور رات کے اوقات میں خصوصی ٹیمیں متحرک رہیں اور نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے ۔ ڈسپوزل سٹیشن ڈویژن کو خصوصی طور پر سیوریج نالوں کی صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ رات کے اوقات میں بھی صفائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئرنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجینئرنگ خود فیلڈ میں جا کر کام کا جائزہ لیں۔

ڈی سلٹنگ کرنے والے ورکرز کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ایم ڈی واسا کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز عسکریہ بائی پاس ویسٹ واٹر سلج کیریئر کی ڈی سلٹنگ کے لیے خصوصی آپریشن جاری رہا جبکہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں بھی صفائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا گیا۔ ان رحمان کالونی،ڈیرہ اڈا ،پل شوالہ، شاہین آباد، بوسن روڈ، وزیر ٹاؤن شامل ہیں جہاں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی گئی ایم ڈی واسافیصل شوکت نے واضح کیا ہے کہ ڈی سلٹنگ مہم میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں