دھوکہ دہی، رقم بٹورنے ،مکان پر قبضہ کے الزام میں 6افراد پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے رقم بٹورنے اور زیر تعمیر مکان پر قبضہ کرنے کے۔۔۔
الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ قطب پور پولیس کو شہری نے بتایا کہ ملزم اقبال وغیرہ سے مکان خرید کیا اور 9لاکھ روپے ادا کرکے بقیہ تین قسط ادا کرنی تھی کہ ملزموں نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے زیر تعمیر مکان پر آئے سامان توڑ پھوڑ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا ۔