شہری کو گولی مارنے کا الزام 2ملزموں کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
جلیل آباد پولیس کو عامر اقبال نے بتایا کہ دکان پر موجود تھا کہ ملزم ابریز نامعلوم کے ہمراہ آیا اور فائر مارکر زخمی کردیا ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو فرار ہوگئے وجہ عناد چند روز قبل دکان کے سامنے رکشہ کھڑا کرنے پر توں تکرار ہوئی تھی ۔