ملتان میں اغوا کے متعدد واقعات، مقدمات درج

ملتان میں اغوا کے متعدد  واقعات، مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے متعدد واقعات سامنے آنے پر پولیس نے 11 نامزد سمیت نامعلوم۔۔۔

 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔سٹی شجاع آباد پولیس کو سبطین نے بتایا کہ اس کی بیوی نجمہ کو ملزم مجاہد عرف مجا اغوا کرکے فرار ہو گیا۔بوہڑ گیٹ پولیس کے مطابق زاہدہ بیگم نے شکایت درج کرائی کہ اس کی بیٹی کو ملزم ننھا، منا، شعیب اور دیگر گاڑی میں زبردستی بٹھا کر اغوا کر کے لے گئے ۔قادر پورراں پولیس کو شہناز نے بتایا کہ ملزم فلک شیر، ہمایوں، عباس اور دیگر اسلحہ کے زور پر اس کی ہمشیرہ کو گھر سے اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں