خون سے منتقل ہونیوالی بیماریوں بارے آگاہی مہم شروع

 خون سے منتقل ہونیوالی بیماریوں بارے آگاہی مہم شروع

سکندرآباد (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ شجاع آباد کے زیر اہتمام شہریوں میں خون سے۔۔۔

 منتقل ہونے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثوبان ضیاء اور ڈی ڈی ایچ او شجاع آباد ڈاکٹر محمد آصف راؤ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ یا غیر معیاری خون کا استعمال زندگی کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق غیر محفوظ طریقے سے خون لگوانے سے ہپاٹائٹس بی، ہپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی/ایڈز، آتشک اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں منتقل ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ان بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکوں سے خون لینا، بغیر سکریننگ کے خون لگانا اور غیر جراثیم سے پاک آلات کا استعمال شامل ہے ۔محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمیشہ رجسٹرڈ بلڈ بینکوں سے ہی خون حاصل کریں۔ اور کسی بھی طبی ضرورت کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں۔ سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ احتیاط ہی انسانی جان کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں