پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، غریب عوام شدید متاثر:پیر سید ناصر شاہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، غریب  عوام شدید متاثر:پیر سید ناصر شاہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے اور غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔۔۔۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورونوش سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں