میلسی میونسپل کمیٹی کے دو ملازمین ریٹائرہوگئے ، الوداعی تقریب
میلسی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی میلسی کے دو دیرینہ ملازمین جان محمد ٹیوب ویل آپریٹر اور محمد ظفر نائب قاصد اپنی ملازمت کی۔۔۔
مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت چیف آفیسر مہر اویس اقبال نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر نے کہا کہ دونوں ملازمین نے اپنی سروس کے دوران دیانتداری، محنت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ایسے ملازمین اداروں کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد آصف رضا نے کہا کہ جان محمد نے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد ظفر نے دفتری امور خوش اسلوبی سے انجام دئیے ۔