پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور جمہوریت کی علمبردار ، خالد محمود

پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور  جمہوریت کی علمبردار ، خالد محمود

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔۔۔

 کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے جس کی بنیاد عوامی خدمت، قربانی اور نظریاتی سیاست پر قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی خدمت کا دائرہ وسیع کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں