سابق چیئرمین ضلع کونسل راجن سلطان کے والد انتقال کر گئے
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)سابق چیئرمین ضلع کونسل میاں راجن سلطان پیرزادہ کے والد میاں منظور احمد پیرزادہ انتقال کر گئے۔۔۔
جنہیں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق میاں منظور احمد پیرزادہ کی نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمن کانجو سمیت سیاسی، سماجی، وکلاء، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔