مرحوم مسعود مجید خان ڈاہا کی برسی، ایصالِ ثواب کی تقریب
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق چیئرمین بلدیہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مرحوم مسعود مجید خان ڈاہا کی برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کی تقریب ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔۔۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد وسیم نقشبندی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ؐ مبشر شہزاد چشتی نے پیش کی۔اس موقع پر علامہ مفتی شوکت علی سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا عارضی اور آخرت ہمیشہ رہنے والی حقیقت ہے ، اس لیے انسان کو اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول ؐکے احکامات کے مطابق گزارنی چاہیے ۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے ۔