ڈی ایس پی عمران صدیقی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی عمران احمد صدیقی کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر۔۔۔
جمخانہ وہاڑی میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال، ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ مقررین نے ان کی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ایمانداری اور مثالی خدمات کو سراہا۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا ایک محنتی افسر کا محکمہ سے جانا ہمیشہ خلا چھوڑ جاتا ہے ، انہوں نے اپنی سروس ایمانداری اور بہترین انداز میں مکمل کی اور آنے والوں کیلئے مثال قائم کی۔