میپکو اہلکار ملک اظہر حسین انتقال کرگئے

 میپکو اہلکار ملک اظہر حسین انتقال کرگئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)میپکو کوٹ ادو میں تعینات ایل ایس واپڈا ملک اظہر حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔۔۔۔

 مرحوم عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ نماز جنازہ گزشتہ روز صبح 10 بجے ریلوے سٹیشن گراؤنڈ کوٹ ادو میں ادا کی گئی ۔جس میں میپکو ملازمین، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل خوانی کل ادا کی جائے گی جبکہ اجتماعی دعا صبح 9 بجے ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں