مہنگائی، پٹرولیم لیوی میں اضافہ عوام پر بوجھ ، محمد رفیق
وہاڑی(خبرنگار)جماعت اسلامی کے رہنما اور انجمن تاجران ریلبازار کے صدر چودھری محمد رفیق نے کہا ہے کہ مہنگائی۔۔۔
، پٹرولیم لیوی اور بجلی کے بڑھتے نرخوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ حکمران طبقہ شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہا ہے ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عام شہری دو وقت کی روٹی اور موٹر سائیکل میں دو لٹر پٹرول کے لیے پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف حکمران طبقہ سرکاری وسائل اور پروٹوکول کے مزے لے رہا ہے ، موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے کاروباری طبقے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور متوسط طبقہ تیزی سے غربت کی لکیر سے نیچے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز خودکشیوں، بے روزگاری اور گھریلو مسائل میں اضافہ حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔