آبادی میں توازن ملک کی ترقی کیلئے اہم قرار

آبادی میں توازن ملک  کی ترقی کیلئے اہم قرار

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ کالج بوائز کہروڑ پکا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے۔۔۔

 تحت بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے اثرات کے موضوع پر ڈاکومنٹری اور آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آبادی اور وسائل میں توازن نہایت اہم ہے ۔ تقریب کی صدارت تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راؤ واصف نے کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر شکیل احمد نے طلبہ کو وسائل اور آبادی کے درمیان توازن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم آبادی مختلف سماجی اور معاشی مسائل کو جنم دیتی ہے ۔ راؤ واصف نے کہا کہ محکمہ صحت و آبادی، وزیر اعلیٰ کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے ۔ پروگرام کے انعقاد میں سوشل موبلائزر امام بخش اور طارق محمود نے بھرپور کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں