کیری ڈبہ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے قابو پالیا

کیری ڈبہ میں آگ بھڑک  اٹھی، ریسکیو نے قابو پالیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)نواحی علاقہ گرڈسٹیشن کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث کیری ڈبہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔

، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔تفصیل کے مطابق کیری ڈبہ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت رسپانس کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں