سینئر سول جج جمشید انور شاہ کا تبادلہ، خدمات کو خراج تحسین
وکلاء، سائلین اور شہری حلقوں کی جانب سے نئی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سینئر سول جج / جج فیملی ڈویژن سید جمشید انور شاہ کی ٹرانسفر پر وکلاء، سائلین اور شہری حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج / جج فیملی ڈویژن سید جمشید انور شاہ نے اپنی تعیناتی کے دوران انصاف کی فراہمی، میرٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی دیانتداری، خوش اخلاقی اور فرض شناسی کو ہر سطح پر سراہا گیا۔وکلاء اور شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سائلین کے مسائل کو ترجیح دی اور اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیے ۔ ان کے عوام دوست رویے نے عدالتی حلقوں میں انہیں ایک باوقار مقام دلایا۔شہری و سماجی حلقوں نے ان کی نئی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی جہاں کہیں خدمات انجام دیں گے وہاں انصاف، دیانت اور خوش اخلاقی کی نئی مثالیں قائم کریں گے ۔