بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ، محمود حیات

بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ، محمود حیات

پیپلز پارٹی غریب عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ، ضلعی صدر کی گفتگو

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابق ایم این اے محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی حقیقی ہمدرد جماعت ہے جو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے یہ بات سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کرم پور اور صدر پیپلز پارٹی تحصیل وہاڑی راؤ ذوالفقار علی معصومی کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔محمود حیات خان نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے جسے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ایٹمی طاقت بنا کر دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہمیشہ عوام کو ریلیف دیتی رہی ہیں اور آئندہ بھی یہی پالیسی اپنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی میں پارٹی کارکنان کی محنت سے پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک مضبوط ہو رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی نوجوان امیدواروں کو موقع دے گی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں