خانیوال ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 8ملزم گرفتار

خانیوال ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 8ملزم گرفتار

368 لٹر شراب برآمد، ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم،آپریشن جاری

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’منشیات سے پاک پنجاب‘‘ ویژن کے تحت خانیوال پولیس نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 8 شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 368 لٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عبد الکریم کے احکامات اور ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال پولیس ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے عوامی تعاون بھی انتہائی ضروری ہے ۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد منشیات فروشوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں