پولیس کی کارروائیاں، کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد

پولیس کی کارروائیاں، کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد

اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں، سینکڑوں ملزم گرفتار

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق کی قیادت میں لودھراں پولیس نے ماہ اپریل 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس نے مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 3 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا۔تفصیل کے مطابق پولیس نے 14 گینگ ٹریس کرتے ہوئے 97 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا اور 36 گینگ ممبران کو گرفتار کیا۔ ماہ اپریل میں مجموعی طور پر 855 مقدمات درج کر کے 705 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 141 اشتہاری، 28 عدالتی مفرور اور 34 ٹارگٹ افینڈر گرفتار کیے گئے ۔اسلحہ کے 53 مقدمات درج کر کے متعدد ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی میں 87 مقدمات درج کر کے 21.530 کلو گرام چرس، 1256 لیٹر شراب، 455 گرام آئس اور 4 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایل پی جی، گیس ری فلنگ، غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، بھکاری آرڈیننس اور بجلی چوری کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں