شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر اغواء
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر اغواء،نامعلوم ملزمان نقدی،طلائی زیورات اور۔۔
دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ موضع ڈبی شاہ کے رہائشی محمد فیاض کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق رات کے وقت نامعلوم ملزمان اس کی29سالہ بیوی فضہ بی بی کو اغواء کرکے لے گئے۔ ،اغواء کار جاتے ہوئے گھر میں موجود نقدی6لاکھ35ہزار روپے ،3تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔