سکول عمارت کی تزئین،لائٹس ورک مکمل کرلیا گیا
پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبہ مکمل کیا، ادارے پر مالی بوجھ نہیں پڑا،وسیم حسن
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی ہدایات پر مسلم سکول میں واقع عمارت کی دیوار پر پینٹ اور لائٹس ورک مکمل کر لیا گیا۔ شہر کے دیگر مقامات پر بھی پینٹ ورک جاری ہے ۔پارکوں اور گرین بیلٹس میں لینڈ اسکیپنگ، شجرکاری، صفائی اور سکیورٹی کے امور بہتر بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید وسیم حسن نے پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات، شہر سے محبت کرنے والے افراد اور خوبصورتی میں دلچسپی رکھنے شہریوں کے تعاون سے دیوار کا پینٹ ورک مکمل کیا گیا۔ یہ کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انجام دیا گیا اور ادارے پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ گرمی کے موسم میں تمام گرین بیلٹس کو پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ شجرکاری اور تزئین و آرائش کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔