پنجاب میں ہراسمنٹ کیسز پر سخت کارروائیاں جاری

پنجاب میں ہراسمنٹ کیسز پر سخت کارروائیاں جاری

1400 میں سے 1300 کیسز نمٹائے ، خواتین کو فوری انصاف فراہمی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا ہے کہ کام کی جگہوں پر ہراسمنٹ کے خاتمے اور خواتین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے صوبائی محتسب آفس بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے بتایا کہ محتسب آفس کو رپورٹ ہونے والے 1400 ہراسمنٹ کیسز میں سے 1300سے زائد کیسز میں قانون کے مطابق سزائیں دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورک پلیس پر ہراسمنٹ کی روک تھام صوبائی محتسب پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مختلف محکموں میں انکوائری کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ شکایات کے ازالے اور اصلاحات کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں