گردیزی موڑ کے قریب کنویں میں حادثہ، ایک شخص زخمی

گردیزی موڑ کے قریب کنویں میں حادثہ، ایک شخص زخمی

رسہ ٹوٹنے سے 47سالہ مزدور نیچے گر کر زخمی، سپتال منتقل کردیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)بہاولپور روڈ گردیزی موڑ کے قریب کنویں میں کام کے دوران رسہ ٹوٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 پنجاب کو دوپہر کے وقت ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ کنویں میں کام کے دوران رسہ ٹوٹنے سے ایک شخص گر کر زخمی ہوگیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ آپریشن میں دو ایمرجنسی گاڑیوں اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔مقامی افراد کے مطابق محمد نواز ولد غلام حسین، عمر 47 سال، کنویں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک رسہ ٹوٹنے سے وہ نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں جبکہ سر پر بھی شدید چوٹ آئی۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کنویں میں اتر کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور احتیاطی تدابیر کے بعد بحفاظت باہر نکالا۔ بعد ازاں زخمی کو مزید علاج کے لئے نشتر ہسپتال فیز ٹو منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں