ہلال فوڈ عالمی سطح پر ترقی کرتی صنعت، فقیر محمدانجم
شعبہ میں معیاری تحقیق اور تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت،ڈاکٹر آصف
ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ حلال لیڈ آڈیٹر ٹریننگ کورس منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد حلال فوڈ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق آڈیٹنگ، سرٹیفکیشن اور ماہرین کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا۔پروگرام میں مختلف جامعات، تحقیقی اداروں، فوڈ انڈسٹری اور سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور حلال فوڈ انڈسٹری کی بڑھتی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے کہا کہ حلال فوڈ صرف مذہبی تقاضا نہیں بلکہ عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی صنعت ہے ۔ پاکستان کے لئے اس شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ معیاری تحقیق اور تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔