چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں کی حلف برداری

 چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں کی حلف برداری

تاجروں کے اتحاد اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی ، ظفر اقبال صدیقی

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ مقامی مارکی میں منعقدہ تقریب میں بزرگ تاجر رہنما اور چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے نومنتخب صدر ظفر اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری سمیت دیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی اور ناکامی جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم تمام فریقین کو اختلافات بھلا کر تاجروں اور چیمبر کے مفاد کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کو مضبوط بنانے کے لئے گزشتہ چار دہائیوں سے مسلسل جدوجہد کی گئی اور اب اس ادارے کو مزید مستحکم کرنا نئی قیادت کی ذمہ داری ہے ۔نومنتخب صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ تاجروں کے اعتماد نے چیمبر میں نئی روح پھونک دی ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران ملنے والی حمایت کا جواب خدمت، دیانتداری اور مسائل کے مؤثر حل کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں