اغوا کے تین واقعات، متعدد ملزموں کیخلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے تین الگ الگ واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ۔۔۔
پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔گلگشت پولیس کو شمیم مائی نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی گھر سے باہر گئی اور واپس نہ آئی۔ اہل خانہ کی جانب سے تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ملزم مبینہ طور پر اسے زبردستی کار میں بٹھا کر اغوا کرکے لے گیا۔ دریں اثنا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اظہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھانجا، جس کا ذہنی توازن درست نہیں، گھر سے باہر گیا تھا مگر واپس نہ آیا۔ درخواست گزار کے مطابق نامعلوم افراد اسے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ ادھر سٹی شجاع آباد پولیس کو ظہیر نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی گھر کا سودا سلف لینے کے لئے باہر گئی تھی لیکن واپس نہ لوٹی۔ اہل خانہ کی تلاش کے باوجود اس کا سراغ نہ مل سکا۔