پسند کی شادی کے تنازع پر 2بھائیوں کا قتل قابل مذمت، چودھری غلام رسول

 پسند کی شادی کے تنازع پر 2بھائیوں کا  قتل قابل مذمت، چودھری غلام رسول

ملتان (لیڈی رپورٹر)میو قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین الحاج چودھری غلام رسول میو نے ضلع قمبر شہداد کوٹ سندھ میں پسند کی شادی کے ۔۔۔

تنازع پر میو برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان بھائیوں محمد ندیم میو اور مزمل میو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انسانی اقدار اور قانون کی حکمرانی پر سنگین حملہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل کے بانی چیف آرگنائزر اور سابق ایڈوائزر گورنر پنجاب سلیم الرحمن میو نے ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت اور انصاف کی فراہمی کے لئے سندھ کا دورہ بھی کیا، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں کئے جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں