ریسکیو کی کارروائیاں،413 افراد کو طبی اعانت فراہم کی
ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے 407 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 413 افراد کو ریسکیو کیا۔
ان ایمرجنسیز میں 392 ملتان شہر، 7 شجاع آباد جبکہ 8 جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔اس دوران 91 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 87 ملتان، جبکہ 4 جلالپور پیر والا میں پیش آئے ، شجاع آباد میں کوئی ٹریفک حادثہ رپورٹ نہ ہوا۔میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 230 رہی جن میں 222 ملتان، 4 شجاع آباد اور 4 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔