چھیڑچھاڑکرنے پرگدھے کا12سالہ بچے پرحملہ

چھیڑچھاڑکرنے پرگدھے کا12سالہ بچے پرحملہ

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )چھیڑچھاڑکرنے پرگدھے کا12سالہ بچے پرحملہ’ کاٹ کربری طرح زخمی کرڈالا’ہسپتال منتقل۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک88اے کے رہائشی 12 سالہ شہزاد نے گھرمیں پالتوگدھے کے ساتھ چھیڑچھاڑکررہاتھاکہ اسی دوران بھپرجانیوالے گدھے نے شہزاد پرحملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح کاٹ کرزخمی کرڈالا’ چیخ وپکارسن کراہل خانہ نے بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں