پنکچر دکان میں پریشر ٹیوب دھماکے سے پھٹ گئی، لڑکا زخمی

پنکچر دکان میں پریشر ٹیوب  دھماکے سے پھٹ گئی، لڑکا زخمی

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) قومی شاہراہ پر پنکچر کی دکان میں ہوا والی ٹینکی کے ساتھ لگی ہوئی ٹیوب زیادہ پریشر کے باعث دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سلطان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر واقع پنکچر کی دکان میں ہوا والی ٹینکی کے ساتھ نصب پریشر بڑھانے والی ٹیوب اچانک زیادہ دباؤ کے باعث زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کی زد میں آکر دکان پر کام کرنے والا عابد کالونی کا رہائشی 16 سالہ محمد آصف شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں