دوشیزہ اغواء، ماں بیٹی پراسرار لاپتہ ، مقدمات درج
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) والدین کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 18 سالہ دوشیزہ کو اغواء کرلیا گیا جبکہ میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال جانے والی ماں بیٹی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں، اغواء کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس نے ورثا کی شکایات پر تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق موضع نوروالا کے رہائشی محمد ہاشم نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کے ہمراہ قریبی رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا جبکہ اس کی 16 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ علاقہ کے رہائشی ملزم طیب نے اپنے نامعلوم ساتھی کی مدد سے اس کی بیٹی کو اغواء کرلیا۔ دوسری جانب سوئی گیس چوک کے رہائشی قدیر احمد کے مطابق اس کی 42 سالہ بیوی ساجدہ قدیر اور 14 سالہ بیٹی بسمہ قدیر شیخ زید ہسپتال میڈیکل چیک اپ کیلئے گئیں مگر واپس نہ آئیں، موبائل فون بھی بند پایا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی۔