ریلوے لائن عبور کرتے شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 35 سالہ شخص قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ شب چک 139 پی کا رہائشی 35 سالہ محمد کاشف رات کے وقت نیند کی حالت میں ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ اسی دوران لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی۔