پسند کی شادی ، بھائی پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر مسلح ملزمان نے بھائی کو ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر فطری فعل کی کوشش کے بعد نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق سونمیانی کے رہائشی ماجد علی نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا بھائی ظہیر احمد کچھ عرصہ قبل بستی سینسراں کے رہائشی محمد منیر کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کرچکا تھا جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا۔ گزشتہ روز قریبی رشتہ دار خاتون منوں مائی نے اسے فون کرکے صادق آباد بائی پاس بلوایا، جہاں پہنچتے ہی ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح محمد منیر، محمد حسین اور 6 نامعلوم افراد نے اسے قابو کرکے گہرے گڑھے میں لے جاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر فطری فعل کی کوشش کی۔