بجلی نظام کی اپ گریڈیشن کے سبب ترسیل بند رہے گی

بجلی نظام کی اپ گریڈیشن  کے سبب ترسیل بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن،ضروری مرمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 2جون 2026 کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔۔۔

 اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KV ملتان روڈ،قائداعظم،19کسی،ڈوگر،طاہر آباداور اسلام پورہ فیڈرز سے تین بجے دوپہر سے سات بجے شام تک، 11KVملتان کیمیکل، بہاؤ الدین، خداداد کالونی،پی ڈبلیو ڈبلیو بی ہاؤسنگ کمپلیکس، خیر پور بھٹہ اورنشتر1فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں