ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی نواب افسر کی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا
عبدالرؤف مغل کی سکندر آباد میں رہائشگاہ پر آمد، عیادت اور خیریت دریافت
شجاع آباد (نامہ نگار)ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب عبدالرؤف مغل نے سکندرآباد کا دورہ کرتے ہوئے سابق چیئرمین نواب افسر خان چاکرانی کی رہائش گاہ پر ان کی علیل اہلیہ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔تفصیلات کے مطابق عبدالرؤف مغل نے مریضہ کی جلد صحت یابی، مکمل تندرستی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے نواب افسر خان چاکرانی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیماری زندگی کی ایک آزمائش ہے اور ایسے حالات میں صبر، حوصلہ اور دعا انسان کے لیے بہترین سہارا ثابت ہوتے ہیں۔نواب افسر خان چاکرانی نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب کی آمد، عیادت اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں دوستوں، عزیز و اقارب اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی توجہ اور دعائیں اہل خانہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتی ہیں۔ملاقات کے دوران علاقے کی سماجی، عوامی اور فلاحی امور سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔