نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
وہاڑی،بوریوالا ،گگومنڈی(نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا،نامہ نگار)نواحی گاؤں 217 ای بی میں نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد۔ خاتون کو نہر میں پھینکا گیا یا خود گری تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 217 ای بی میں نہر میں خاتون کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع کر دی لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی خاتون کی لاش کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تمام امور کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق خاتون خود نہر میں گری ہے یا اسے پھینکا گیا ہے اور خاتون کی شناخت کیا ہے ۔ اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں مل سکی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔