ٹرانسپورٹر رانا ابرار خاں کے والد انتقال کرگئے
وہاڑی (خبرنگار )ٹرانسپورٹر رانا ابرار خاں کے والد رانا عبد الحمید خاں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ دانیوال والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ معروف روحانی بزرگ پیر محمد اسحاق قادری نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ، سابق ڈی ایس پی فلک شیر بھٹی ،رانا فخر اسلام خاں نمبرادر ، ٹرانسپورٹر سید سرفراز حیدر شاہ ودیگر سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے شرکت کی۔حاضرین نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کی دعاؤں سمیت ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج ان کے آبائی علاقہ جامع مسجد انوار مدینہ بھٹہ شادی خاں میں صبح 9 بجے ہوگی۔