خانیوال،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک جاں بحق

خانیوال،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک جاں بحق

حادثہ کبیروالا روڈ پر پیش آیا، ریسکیو نے لاش ہسپتال منتقل کر دی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے نواحی علاقے کبیروالا روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کبیروالا روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری کے قریب کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 50 سالہ اکمل ولد منظور، سکنہ پیرووال شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ واقعہ پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں