جہانیاں،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق، والدہ زخمی

جہانیاں،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے  نوجوان جاں بحق، والدہ زخمی

جہانیاں (نامہ نگار)ملتان 19 کسی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد آفتاب کے نام سے ہوئی ہے ۔ حادثے میں ان کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کی خبر سنتے ہی اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ محمد آفتاب کے انتقال پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور زخمی خاتون کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں