ترکش ایئرلائنز کا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ لائق تحسین قرار
گگو منڈی (نامہ نگار)معروف عالم دین قاری شفیق چشتی کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری مظالم اور نہتے مسلمانوں کی شہادتوں کے باوجود مسلم ممالک میں اسرائیلی یا اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کا استعمال افسوسناک ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی قومی اور نجی ایئرلائنز میں بھی اسرائیلی مصنوعات اور مشروبات پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کو عوامی جذبات کے مطابق مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔