مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

مختلف ٹریفک حادثات میں  7 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال اور گردونواح میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عبدالعلیم، عاطف، طارق، آسیہ، فدا حسین، ناصر، عاقب اور دیگر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں