پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ، ناصر شاہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  مزید کمی کی جائے ، ناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے کافی نہیں۔

حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی کرنی چاہیے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف مل سکے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی کی زندگی پر براہ راست مرتب ہوتے ہیں۔ اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی بھی اسی صورت ممکن ہے جب پٹرول اور ڈیزل سستا ہو۔پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 250 روپے فی لیٹر سے زائد نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں